Woman shot dead while watching football world cup

Manipur

منی پور: فٹبال ورلڈ کپ دیکھنے کے دوران زبردست فائرنگ، خاتون گولی لگنے سے جاں بحق منی پور میں فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کی جیت کے جشن کے دوران گولی لگنے سے ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔ یہ واقعہ اتوار کی رات تقریباً 11:30 بجے امپھال ضلع کے سنگجامی وانگما بھیگاپتی علاقے میںپیش آیا۔

امپھال: ارجنٹینا کی ورلڈ کپ جیت کا جشن منانے والے نامعلوم افراد کی گولی لگنے سے یہاں ایک 50 سالہ خاتون کی موت ہوگئی۔ پولیس نے پیر کو یہ جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ منی پور کے مشرقی امپھال ضلع کے سنگجامی وانگما بھیگاپتی علاقے میں اتوار کی رات تقریباً 11.30 بجے پیش آیا۔

Woman shot dead
مپھال ایسٹ میں فیفا ورلڈ کپ فائنل کے دوران سخت فائرنگ میں خاتون کی گولی لگنے سے موت ہو گئی۔ (علامتی تصویر)

متوفی کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ فرانس کے خلاف ارجنٹائن کی فتح کے بعد جیسے ہی پرجوش جشن کا آغاز ہوا تو پٹاخوں اور فائرنگ کی آوازیں بلند ہوئیں۔ ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ ان کی رہائش گاہ کی پہلی منزل پر دو گولیوں کے نشان ملے ہیں جو لوہے کی چادروں سے بنی ہیں۔ اس نے کہا، 'جہاں ایک گولی اس کی پیٹھ میں لگی وہیں دوسری گولی لوہے کی چادر کو پار کر گئی۔

اہلکار نے کہا کہ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے یہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ گولیاں کس سمت سے چلائی گئیں۔ دریں اثناء ان کے اہل خانہ نے کہا کہ جب تک مجرموں کی شناخت اور گرفتاری نہیں ہو جاتی وہ آخری رسومات ادا نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ اتوار کو ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن فرانس کو ارجنٹائن نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 4-2 سے شکست دی تھی۔ ارجنٹائن نے 36 سال بعد فیفا ورلڈ کپ جیت لیا ہے۔ ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی اپنا آخری میچ کھیل رہے تھے۔ 

Comments